پاکستان
31 دسمبر ، 2013

کراچی میں ایک شب کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں ایک شب کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی…کراچی میں ایک شب کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ،پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جا ری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی، اسلحہ لیکرچلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔موٹر سائیکل پر پابندی کا اطلاق آج سورج غروب ہونے سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا۔

مزید خبریں :