انٹرٹینمنٹ
29 مارچ ، 2012

ہیری پورٹر سیریزکے سیٹس پر مبنی میوزیم 31مارچ سے عوام کیلئے کھل جائیگا

ہیری پورٹر سیریزکے سیٹس پر مبنی میوزیم 31مارچ سے عوام کیلئے کھل جائیگا

لندن…ہیری پورٹر سیریز کے مداحوں کیلئے تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ اب وہ بہت جلد ہیری پورٹر فلموں کی تیاری میں لگنے والے سیٹس کا بغور جائزہ لے سکیں گے۔جی ہاں برطانوی کاؤنٹی ہرٹ فورڈ شائرکےLeavesdenاسٹوڈیو میں ہیری پورٹر سیریز کے کئی سیٹس مستقل طور پر ازِ سر نو تعمیر کیے جارہے ہیں۔1لاکھ50ہزار ایکٹر رقبے پر تخلیق کیے جانے والے اس میوزیم میں سیٹس کی نمائش کوThe Making of Harry Potterکا نام دیا گیا ہے جسکے ذریعے ہیری پورٹر کے مداح اس کی تیاری کا سفر حقیقت سے قریب تر انداز میں طے کرتے نظر آئینگے۔100ملین پاؤنڈ مالیت سے تیار ہونے والے اس میوزیم کمپلیکس میں جہاں فلمی پردے پر نظر آنے والے کئی سیٹس موجود ہیں بلکہ اس فلم کے کرداروں کے خاص ملبوسات بھی نمائش کے لیے رکھے گئے جسے عام عوام کے لیے31مارچ 2012سے کھولا جارہاہے۔اس میوزیم کے تین گھنٹے کے ٹور کے لیے ہر روز5ہزار افراد کی آمد متوقع ہے ۔واضح رہے کہ ہیری پورٹر اسٹوڈیو میں کئی سیٹس پر مشتمل اس نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اکتوبر سے ہی شروع کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :