کاروبار
04 جنوری ، 2014

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی کے خاتمے کا امکان

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی کے خاتمے کا امکان

لاہور…سعودی عرب کی جانب سے جلد پاکستانی پولٹری پروڈکٹس پر سے پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے پاکستان سے سعودی عرب کو چکن اور انڈوں کی برآمدات پر 2005میں برڈ فلو کی وجہ سے لگائی گئی پابندی جلد ختم کیئے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ دنوں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے وفد نے پاکستان کے مختلف پولٹری فارم کا دورہ کیا اور پولٹری پروڈکٹ کے معیار کا جائزہ لیکر اسے اطمینان بخش قرار دیا ۔سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی سیرت اصغرکا کہنا ہے کہ حکومت نے اقدامات کر کے 2008 میں برڈ فلو سے پاک کر دیا گیا تھا جسکے بعد سے پاکستان پولٹری انڈسٹری سالانہ 13فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب جلد پاکستان سے پولٹری پروڈکٹس کی درآمدات شروع کردے گا۔

مزید خبریں :