پاکستان
04 جنوری ، 2014

متحدہ قومی موومنٹ جنرل پرویزمشرف کی حمایت نہیں کررہی،رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ جنرل پرویزمشرف کی حمایت نہیں کررہی،رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جنرل پرویزمشرف کی حمایت نہیں کررہی، آرٹیکل 6کی اصل روح کے مطابق تمام افراد پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ صرف جنرل پرویزمشرف پرمقدمہ چلانازہریلی عصبیت کی عکاسی ہے، آرٹیکل 6کی صرف ایک شق پرنہیں بلکہ تمام شقوں پرعمل کیا جائے،ایم کیوایم کے لوگ آرٹیکل 6کی زد میں آتے ہیں تو ان پر بھی مقدمہ چلایا جائے، ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور ذمے داران الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں۔

مزید خبریں :