پاکستان
04 جنوری ، 2014

الطاف حسین کے بیان پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ردعمل

الطاف حسین کے بیان پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ردعمل

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان پر قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر حیدرآباد میں قوم پرست جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وائس چیئرمین جسقم ڈاکٹر نیاز کالانی، چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی،چیئرمین جئے سندھ متحدہ محاذ (آریسر گروپ)عبدالواحد آریسر اور دیگر نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ الطاف حسین کے بیان سے سندھی عوام کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان اردو بولنے والوں کی طرف سے نہیں تھا۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ اگر نئے صوبوں کی ضرورت ہے تو انتظامی یونٹ بنائے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاکہ الطاف حسین تمام اردو بولنے والوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراض ان کا جمہوری حق ہے لیکن سندھ اور ملک کی تقسیم کی باتیں کسی طور مناسب نہیں۔

مزید خبریں :