05 جنوری ، 2014
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈکے قریب گھرمیں گیس خارج ہونے کے باعث دم گھٹنے سے3افرادجاں بحق ہوگئے ،لاشیں آبائی علاقے کوہلو منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہلو سے تعلق رکھنے والے 3نوجوان رحیم الدین، نیک محمد ، ریاض محمد مزدوری کیلئے کوئٹہ آئے تھے اور جان محمد روڈ کے قریب ایک گھر میں قیام پذیر تھے ،2روز قبل گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے باعث یہ تینوں افراد جاں بحق ہوگئے ۔ان کے رشتہ داروں نے ان کی لاشیں جان محمد روڈ کے قریب گھر سے نکال کر کوہلو منتقل کردیں۔