05 جنوری ، 2014
لاہور…اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ آجکل تمام توجہ فلاحی اسپتال کی تعمیر پر ہے ، اسپتال کی تکمیل سے پہلے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔لاہور میں سینئرصحافی خاورنعیم ہاشمی کے صاحبزادے کی شادی میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ فلاحی اسپتال کی تعمیر اْن کا مشن ہے ، فی الحال کوئی فلم کررہی ہوں نہ ٹاک شو،اسپتال کی تعمیر سے پہلے شادی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ میرا نے بتایا کہ انہیں اپنی نانی اماں سے بہت لگاوٴ تھا ، انہیں بہت مس کرتی ہیں۔