پاکستان
05 جنوری ، 2014

کراچی: الہ دین پار میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،6 دکانیں خاکستر

کراچی: الہ دین پار میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،6 دکانیں خاکستر

کراچی…کراچی کے الہ دین پارک کے اندر واقع شاپنگ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 6 دکانیں جل گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ کی وجہ سے دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیتکا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، جن میں جیولری، بچوں کے سامان اور اور کراکری کے سامان شامل ہیں۔ متاثرہ دکانداروں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک انتظامیہ نے 30 دسمبر 2013ء تک دکانیں خالی کرانے کا نوٹس دیا تھا اور ہمیں دکانیں خالی نہ کرانے کی سزا دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :