پاکستان
05 جنوری ، 2014

لاہور: ناروے پلٹ پاکستانی کولوٹنے والے 2پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

لاہور: ناروے پلٹ پاکستانی کولوٹنے والے 2پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

لاہور…لاہورمیں تھانہ سرور روڈ پولیس نے ناروے سے آنے والے پاکستانی شہری کو لوٹنے والے 2 پولیس اہلکاروں اورایئرپورٹ کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ناروے پلٹ گجرات کے شہری عمران اللہ نے 2دسمبر کو درخواست دی تھی کہ2 پولیس اہلکاروں نے ایئرپورٹ کے پورٹر سے مل کر اس سے 12ہزار کرونا ہتھیا لیے ہیں۔ انکوائری پر الزامات ثابت ہوگئے جس پر تھانہ سرورروڈ کے ہیڈ کانسٹیبل ارشا د غازی ، کانسٹیبل جعفر حسین اور پورٹر تنویر خاں کیخلاف دفعہ 182کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید خبریں :