کاروبار
05 جنوری ، 2014

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر کو بھی کھلے رہیں گے،سوئی سدرن

 سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر کو بھی کھلے رہیں گے،سوئی سدرن

کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل کھلے رہیں گے۔یاد رہے کہ صوبے میں سی این جی اسٹیشن دو روز بند رہنے کے بعد اتوار کی صبح ہی کھلے ہیں جس کے باعث ان اسٹیشنز پر غیر معمولی رش ہے، دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی دو دو سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے خلاف اپنی ہڑتال کو موخر کرکے حکومت سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید خبریں :