پاکستان
05 جنوری ، 2014

نوازشریف پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کابھرپوراعتمادہے،جاوید ملک

 نوازشریف پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کابھرپوراعتمادہے،جاوید ملک

دبئی…وزیراعظم کے خصوصی ایلچی برائے بیرونی سرمایہ کاری امور اور تاجررہنماء جاوید ملک نے کہا ہے کہ میں کوشش کرونگا کہ تجارت کے ذریعے پاکستان کی معیشت بہتر بناؤں،انھوں نے کہا کہ یواے ای سے تجارتی وفودسرمایہ کرنے کیلیے آئیں گے،اتوار کی شب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیرجاویدملک نے کہا کہ عرب،کینیڈین اورکورین بزنس مین پرمشتمل وفدفروری میں پاکستان آئیگا،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کابھرپوراعتمادہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاپاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردارہے۔جسکا ثبوت ہے کہ ترکی سمیت مختلف ملکوں کے سرمایہ کارپاکستان کارخ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :