پاکستان
05 جنوری ، 2014

پشاور: بینک منیجر اور سیکورٹی گارڈ کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا

پشاور… پشاورکے ایک نجی بینک میں منیجر اور سیکورٹی گارڈ کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور فنگر پرنٹس کی مدد سے اندھے قتل کا کھوج لگانے میں مصروف ہے۔ پشاور کے جی ٹی روڈ پرواقع ایک نجی بینک سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ جن کی شناخت منیجر فریداللہ اور گارڈ غنی الرحمان کے طور پر ہوگئی۔رات گئے بینک کے اندر دوہرے قتل کے واقعے نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ۔تھانہ گلفت حسین میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں :