پاکستان
05 جنوری ، 2014

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں میں تصادم میں 6 قیدی زخمی

پشاور…سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے دو گروپوں کے مابین تصادم میں 6 قیدی زخمی ہوگئے۔ تصادم کے بعد جیل کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔سنٹرل جیل پشاور میں تین بجے کے قریب دو قیدی گروپوں میں تصادم ہوا۔ ذرائع کے مطابق تصادم میں 6 قیدی زخمی ہوئے۔ جن میں ایک ہائی پروفائل قیدی بھی شامل ہے۔ تصادم کے فورا بعد سیکورٹی فورسز کے اضافی دستے سینٹرل جیل پہنچ گئے اور صورتحال پر قابو پالیا۔نماز کے وقت تصادم ہوا۔ جیل عملہ نے قابو پالیا2 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے سینٹرل جیل پشاورمیں سرچ آپریشن کرکے درجنوں موبائل سمز برآمدکی تھیں۔ تاہم تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود قیدیو ں کے مابین تصادم کا واقعہ رونماہوا۔

مزید خبریں :