06 جنوری ، 2014
اسلام آباد…مسلم لیگ(ق) کے صدر سینٹر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف پر مقدمہ چلاناہے توپھر12اکتوبرسے شروع کیاجائے، انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکے بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کرلیا جائے۔سینٹ میں بیان دیتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ غداروہ ہوتا ہے جو دشمن ملک سے مل جائے،آئین میں لفظ غدار شامل نہیں ہونا چاہیے، غدارکے بجائے آئین شکن کالفظ استعمال کرلیاجائے،چودھری شجاعت نے کہا کہ اسی نام نہاد غدارسے حلف بھی لیا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ غداری کا مقدمہ چلانا ہے توپھر12اکتوبرسے شروع کیاجائے، 3نومبرسے بھی مقدمہ شروع کریں توسیکڑوں افراداس کی زدمیں آئیں گے جن میں اشفاق پرویزکیانی اورپرویزالٰہی کانام بھی شامل ہوگا۔