29 مارچ ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، بجلی کی قلت سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی وجہ اسلام آباد میں براجمان کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے لٹیروں سے قومی دولت وصول کر کے ہی دم لیں گے۔