06 جنوری ، 2014
کراچی … پیپلز پارٹی نے اعلی ٰعدلیہ میں ججز تقرر کے طریقہ کار میں تبدیلی کا آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کر دیا۔مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج 60 دن کے اندر دوہری شہری چھوڑنے کا پابند ہو گا، اطلاق مسلح افواج اور سول سروس پر بھی ہو گا۔سینیٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز تقرر کے طریقہ کار میں تبدیلی کا بل پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی اور صغریٰ امام کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔حکومتی مخالفت نہ ہونے پر اسے مزید جائزے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھیج دیا گیا۔ مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز، تینوں مسلح افواج کے ملازمین اور سول سرونٹس کو اس ترمیم کے نافذ ہونے کے 60 دن کے اندر دوہری شہریت چھوڑنے کا پابند بنایا گیا ہے۔