06 جنوری ، 2014
اسلام آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دو طرفہ معاشی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اکنامک ورکنگ گروپ کے اجلاس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی جو رواں سال اپریل میں واشنگٹن میں ہوگا۔ امریکی سفیر اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات کولیشن اسپورٹ فنڈ سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کا خواہاں ہے۔