پاکستان
29 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی، سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی، سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

اسلام آباد … خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا، بے شک اس کی ابتدا عوامی نیشنل پارٹی سے کی جائے، نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور فوج، عوام، عدلیہ کو اسے ماننا ہوگا۔ اسلام آباد میں ہدایت کار روٴف خالد کے تعزیتی ریفرنس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ کراچی جل رہا ہے، اس آگ کو بجھانا ہوگا، لیڈر کراچی کی صورتحال پر سوچ سمجھ کر بیان دیں۔ اے این پی کے رہنما کے کراچی میں قتل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، کسی پر الزام لگانا مناسب نہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ اگر ان کی جماعت کا کوئی شخص غیر انسانی حرکات میں ملوث ہوا تو ہم اسے پارٹی میں نہیں رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نصاب تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ میاں افتخار نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور فوج، عوام اور عدلیہ کو اسے ماننا ہوگا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کا مذاق اڑانا ایک مشغلہ بن گیا ہے۔

مزید خبریں :