07 جنوری ، 2014
کراچی…ایف بی آر نے ٹیکس استثنیٰ اسکیم کا ایس آر او جاری کردیا،جا ری کئے جانے والے ایس آر او کے مطابق اسکیم حاصل کرنیوالے افرادجرمانے،ڈیفالٹ،آڈٹ سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ اسکیم سے استفادہ صرف این ٹی این نمبررکھنے والے افراد حاصل کرسکیں گے، ایف بی آر کے مطابق2008 سے 2012 تک ٹیکس ادانہ کرنیوالے افراداسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ان سالوں کے دوران 20ہزارروپے سالانہ اداکرناہونگے،ٹیکس گزارٹیکس ایڈجسٹمنٹ کادعویٰ نہیں کرسکیں گے۔