07 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ،مبینہ ٹارگٹ کلرعبید عرف برسٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ،جبکہ ملزم نے 28 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے2دستی بم ،2راکٹ ،2کلاشنکوف اور4ٹی ٹی پستول برآمدہو ئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈاکٹروں سے بھتہ لینے میں بھی ملوث ہیں۔