پاکستان
07 جنوری ، 2014

لاہور :گھریلو ملزمہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے مالکان کا ڈی این اے ٹیسٹ

لاہور :گھریلو ملزمہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے مالکان کا ڈی این اے ٹیسٹ

لاہور…لاہورکے علاقے فیصل ٹاوٴن میں 16سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے بعدقتل کا پتہ چلانے کیلئے گھرکے تینوں مالکان کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ خان کے مطابق زیادتی کے شبے میں گھر کے مالکان تین بھائیوں عاصم،عاطف اور یاسر کے نمونے لئے گئے ہیں، مقتولہ کی لاش اتوار کے روز مالکان کے گھر کی چھت سے ملی تھی،جسے ازار بند کا پھندا دے کرقتل کیا گیاتھا،جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایاکہ موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم خودکشی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مزید خبریں :