کاروبار
08 جنوری ، 2014

امریکا میں’کمپیوٹر الیکٹرونکس شو 2014‘ سجادیا گیا

امریکا میں’کمپیوٹر الیکٹرونکس شو 2014‘ سجادیا گیا

لاس ویگاس …امریکا میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اشیاء کی شاندار نمائش کے لیے ’کمپیوٹر الیکٹرونکس شو 2014‘ سجایا گیا ہے۔ جدید ٹی وی،اسمارٹ گھڑیاں اور انٹرنیٹ سے جڑی گھریلو استعمال کی اشیا سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی نمائش میں 105 انچ کالچکدار ٹی وی متعارف کروایا گیاہے، جسے جب چاہیں فلیٹ یا curved ٹی وی بنایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ نمائش اسمارٹ فون گھڑیاں، انٹرنیٹ سے جڑے فریج ،اوون اور دیگر گھریلو استعمال کے الیکٹرونک آئٹمز اور شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی کے ساتھ ہزاروں جدید اشیاء رکھی گئی ہیں۔ جدت سے بھرپور دنیا کا یہ سب سے بڑا ’کمپیوٹر الیکٹرونکس شو2014‘ چار روز تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :