کاروبار
08 جنوری ، 2014

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

کراچی …ڈالرروپے پر پھر حاوی ہونا شروع ہوگیا،ا وپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دنوں بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کودیکھتے ہوئے سرمایاکاروں کی جانب سے سونے کی درآمد کے لیے ڈالر کی خریداری بڑھ گئی ہے۔طلب بڑھنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ٹھہراؤ ہے اور یہ105روپے 55 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں :