29 مارچ ، 2012
لاہور … بھارتی ہاکی فیڈریشن نے دورہ پاکستان کیلئے اپنی آمد کے شیڈول سے پی ایچ ایف کو آگاہ کر دیا ہے، لیکن تاحال اسے اپنی حکومت سے کلیئرنس نہیں مل سکی ہے، کھلاڑی اور فیڈریشن تیار ہیں تاہم حکومتی اجازت کا انتظار ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہوگئی ہے، انڈین ہاکی فیڈریشن نے تصدیق بھی کردی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے ویزوں کیلئے درخواست بھی دے دی ہے،بھارتی کھلاڑی لاہورمیں سجنے والے میلے کیلئے 7 اپریل کوسرحدپارکریں گے۔ مگر انہیں انتظار ہے اپنی حکومت کی اجازت کا۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کو امید ہے بھاری ٹیم ضرور آئیگی۔