کھیل
10 جنوری ، 2014

دبئی ٹیسٹ: تیسرے دن ،پاکستان کے تین وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز

دبئی ٹیسٹ: تیسرے دن ،پاکستان کے تین وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز

دبئی…دبئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل کی پاکستان نے تین وکٹ پر 132 رنز بنالئے۔پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے اب بھی 91 رنز درکار ہیں۔ دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز 4 وکٹ پر 318 رنز سے آگے بڑھائی۔ پاکستانی بالرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پوری ٹیم 388 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ مہیلا جے وردھنے 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 19 کے اسکور پر دونوں اوپنرز اور محمد حفیظ واپس پویلین جاچکے تھے۔ ایسے میں کپتان مصباح الحق نے یونس خان کا ساتھ دے کر اننگز کو سنبھالا۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹ پر 132 رنز بنالئے تھے۔ مصباح الحق 53 اور یونس خان 62 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کو اب بھی 91 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :