کھیل
11 جنوری ، 2014

برازیل: ورلڈ کپ فٹبال کی تیاریاں ،ہوٹلوں کے کرایوں میں تین گنا اضافہ

برازیل: ورلڈ کپ فٹبال کی تیاریاں ،ہوٹلوں کے کرایوں میں تین گنا اضافہ

ریوڈی جنیرو…برازیل میں 2014ء کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایسے میں ہوٹل مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ برازیل کے 12شہروں میں ورلڈ کپ فٹ بال کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں تو دوسری طرف ان شہروں میں ہوٹل کے کرایوں میں دو سے تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ برازیل ہوٹل منیجنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ”ریو ڈی جنیرو“ کے ساحل پر واقع ہوٹلوں میں ڈبل روم کمرے کے ایک ہفتے کا کرایہ چار ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکا ہے۔ برازیل حکومت کی جانب سے ہوٹل کے کرایوں میں کمی اور ائیرپورٹ پر مناسب سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :