کھیل
12 جنوری ، 2014

اسنوبورڈ ورلڈ چیمپئن شپ میں امریکا کے ٹریور جیکب کامیاب

اسنوبورڈ ورلڈ چیمپئن شپ میں امریکا کے ٹریور جیکب کامیاب

برسلز…اسنو بورڈ ورلڈ چیمپن شپ میں امریکا کے ٹریور جیکب نے میدان مارلیا۔جنوب مغربی یورپ کی چھوٹی سی ریاست اینڈورا Andorra میں اسنو بورڈ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ امریکا کے ٹریور جیکب نے اسنو بورڈ پر برف سے ڈھکے اونچے نیچے ٹریک پر پھسلتے ہوئے ناروے اور اٹلی کے حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ خواتین کے ایونٹ میں کینیڈا کی ڈومینک مالٹیس کامیاب رہیں۔

مزید خبریں :