انٹرٹینمنٹ
13 جنوری ، 2014

گولڈن گلوب ایوارڈ کی 71سالانہ تقریب

 گولڈن گلوب ایوارڈ کی 71سالانہ تقریب

لاس اینجلس…لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی 71سالانہ تقریب میں''بہترین ڈرامہ فلم کا ایوارڈ'', 12 years a slaveاورمیوزیکل مزاحیہ فلم کے بہترین اداکار کا ایوارڈ لیونارڈو ڈی کیپریو نے حاصل کیا۔ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی چکا چوندمیں جیت کے لئے سب پر امید تھے۔مگر تقریب سے پہلے ہی رنگ میں بھنگ پڑ گیا،ریڈ کارپٹ پر پانی کا فوارہ کھل گیا،حالات قابو میں آئے تو تقریب شروع ہوئی ، گولڈن گلوب ایوارڈ زمیں پہلے ذکر فلموں کابہترین ڈرامہ فلم کا ایوارڈ۔ 12 years a slave کو ملا۔بہترین میوزیکل مزاحیہ فلم۔امریکن ہسل اور بہترین ڈائریکٹرفلم'' گریوٹی''کے الفانسو کے نام رہا۔بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم۔ڈیلاس بائیر کلب۔کے میتھیو McConaughey کو دیاگیاجبکہ بہترین میوزیکل مزاحیہ اداکار'' لیونارڈو ڈی کیپریو'' رہے ۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ Blanchett Cate-کوفلم'' بلیو جسمین'' پر دیاگیا،امریکن ہسل۔ میں۔ایمیایڈمز۔ بہترین میوزیکل مزاحیہ اداکارہ رہیں۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ،فلم۔ امریکن ہسل ۔کی۔جینیفر لارینس۔ کو دیاگیا۔بہترین معاون اداکار فلم۔ ڈیلاس بائیر کلب۔کے۔جیرڈ لی ٹو ۔کے نام رہا، بیسٹ اینی میٹڈ فلم''فروزن''رہی ،فارن لینگویج کیٹگری میں بہترین فلم اٹلی کی'' دی گریٹ بیوٹی'' رہی۔

مزید خبریں :