21 جنوری ، 2012
واشنگٹن… امریکا میں ’قبضہ کرو ‘ مظاہرین نے شدید سردی میں سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا جہاں نعرے لگاتے ڈانس کرتے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ واشنگٹن میں سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرین دو سال پہلے لیے جانے والے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ سال 2010 میں کے فیصلے میں کارپوریشن اور پرائیوٹ گروپس کو کچھ پابندیوں کے ساتھ سیاسی مہم میں رقم لگانے کی اجازت دیدی گئی۔ سپریم کورٹ کے باہرمظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ یہ حقوق عوام کے لیے ہیں، کارپوریشن کے لیے نہیں۔ غیرمنافع بخش تنظیمیں بھی سپریم کورٹ قبضہ کرو تحریک مظاہروں میں شامل امریکی آئین میں ترامیم کا مطالبہ کررہی تھیں۔