پاکستان
13 جنوری ، 2014

کشمور: کشتی ڈوبنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کشمور: کشتی ڈوبنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کشمور…کشمورکے ایس ایس پی یونس چانڈیوکا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمور میں گزشتہ رات 12بجے واقعہ پیش آیا، اس وقت پولیس نے کہیں چھاپا نہیں مارا۔ ایس ایس پی یونس چانڈیو نے وضاحت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بچوں اور خواتین کو کبھی استعمال نہیں کیا۔ دوسری جانب بھنگوار برادری نے دریائے سندھ میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 2بچوں کی لاشیں انڈس ہائی وے پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزید خبریں :