کھیل
21 جنوری ، 2012

آسٹریلین اوپن، اعصام اور انکے پارٹنر تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ

آسٹریلین اوپن، اعصام اور انکے پارٹنر تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ

میلبورن… آسٹریلین اوپن کے ڈبلزایونٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے نئی پارٹنرجولین راجر کینیڈا کے عدیل شمس الدین اور جرمنی کی فلپ مارس کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ میلبورن کے روڈ لیور ارینا کے کورٹ نمبر اٹھارہ میں کھیلے جانیوالے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبل مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اعصام الحق اور جولین راجر نے کینیڈا کے عدیل شمس الدین اورجرمنی کی فلپ مارس کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں سات چھ اور چھ چار سے شکست دی۔ تیسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ امریکا کے ایرک بتوریک اور برازیل کی برونو سوریس سے ہوگا۔

مزید خبریں :