پاکستان
16 جنوری ، 2014

حکومت کو رینجرز اور پولیس افسران پر مکمل اعتماد ہے،وزیراطلاعات سندھ

حکومت کو رینجرز اور پولیس افسران پر مکمل اعتماد ہے،وزیراطلاعات سندھ

کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں اور صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں۔ شرجیل میمن سندھ حکومت کو رینجرز اور پولیس افسران پر مکمل اعتماد ہے، سیکیورٹی اداروں اور صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کے مابین کوئی اختلافات نہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ہر حال میں جاری رہے گا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے اہل کاروں پر حملہ کرنے والوں کو جلد عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، دہشت گردوں کو چھپنے کی کہیں جگہ نہیں ملے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کو رینجرز اور پولیس کے افسران کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔

مزید خبریں :