17 جنوری ، 2014
واشنگٹن…امریکی خاتون اول مشیل اوباما آج اپنی 50 ویں سال گرہ منا رہی ہیں۔ صدر اوباما نے بیگم کے لیے شاندار ڈانس پارٹی کی تیاریاں کر لی ہیں۔ امریکی خاتون اول مشیل اوباما اپنی fabulousففٹی میں داخل ہوگئی ہیں۔زندگی کی پچاس بہاریں دیکھنے والی خاتون اول کا دل ابھی جوان ہی ہے۔کبھی وہ بچوں کے ساتھ بچی بن جاتی ہیں۔کبھی کھیل کود میں نوجوانوں سے مقابلہ کرتی ہیں۔امریکی صدر کی بیوی ہونے کی ذمے داریاں نبھانا بھی وہ خوب جانتی ہیں اور کبھی نچ نچ کے دکھاتی ہیں۔مشیل کہتی ہیں کے پچاس کی ہوگئی تو کیا غم ہے ، میں ہوں ففٹی اینڈ fabulous۔امریکی صدر نے پچاس سالہ اہلیہ کی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کے لیے وائٹ ہاوٴس میں ففٹی اینڈ fabulous کے نام سے شاندار ڈانس پارٹی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔دیکھتے ہیں اس بار مشیل اوباما کون سے روپ میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔