کاروبار
17 جنوری ، 2014

برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک

برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی…گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تجارتی خسارے میں کمی ہوئی،حکومت کی جانب سے قرض لینا اچھا شگون نہیں۔ اسٹیٹ بینک نے حکومت کو قرضے کم کرنے کا سبق پڑھاتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کو 10 فیصد پر مستحکم رکھا ہے۔اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے مانیٹری پالیسی بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ حکومت قرض کے حوالے سے محتاط رہے رہے تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پوار اترا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے رواں سال جتنا نیا قرض لیا گیا اس سے زیادہ عالمی مالیاتی ادارے کو پر انا قرض لوٹایا گیا اور غیر ملکی سرمایاکاری میں کمی سے قرضوں کا سہارا لینا پڑا ہے۔ یاسین انور کا کہنا تھا کہ مالی خسارہ کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکسز کے بڑھانے سے بھی مہنگائی ہوئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پورے مالی سال مہنگائی کی شرح 10 سے 11 فیصد رہ سکتی ہے جو حکومتی مقرر کردہ ہدف سے زائد ہے۔ یاسین انور نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں شرح سود میں مجموعی کمی اور توانائی کی صورتحال بہتر ہونے سے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔

مزید خبریں :