کاروبار
18 جنوری ، 2014

بی آئی ایس پی کے تمام پروگرامز پر نظرثانی کی جارہی ہے،انور بیگ

 بی آئی ایس پی کے تمام پروگرامز پر نظرثانی کی جارہی ہے،انور بیگ

اسلام آباد…بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 300 تربیتی اداروں کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے نیاٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادارے کے چیئرمین نے میڈیا مہم، وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار میں مبینہ کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوا دیئے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر حکومت نے نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تربیتی اداروں کو منتخب کرنے کیلئے اب نیا ٹینڈر جاری کیا جارہا ہے۔ادارے نے زیر تربیت افراد کیلئے 6ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی بند کردیا ہے۔اس کے علاوہ روزگار اسکیم کو بند کرکے نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وسیلہ حق پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 3 لاکھ روپے کی رقم میں کمی اور تربیت کو بڑھا کرچار ماہ کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دور حکومت میں میڈیا کمپین، وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق پروگرام میں مبینہ بدعنوانی کے کیسز نئے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انور بیگ نے نیب کو بھجوا دیے ہیں۔رابطہ کرنے پر ڈی جی بی آئی ایس پی نے بتایا کہ تمام پروگرامز پر نظرثانی کی جارہی ہے اور مانیٹرنگ کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں :