18 جنوری ، 2014
کراچی…ملک میں امن و اماں کی مخدوش صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔گزشتہ 6ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 27فیصد کمی واقع ہوئی۔مر کزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں سرمایاکاری کا حجم 70 کروڑ ڈالر رہا۔ماہرین کا کہنا ہے نئی حکومت کی جانب سے معیشت کو سدھارنے کی کوششوں کے باوجود ملک میں بے امنی کی باعث غیر ملکی انویسٹرز سرمایاکاری سے کترا رہے ہیں۔