18 جنوری ، 2014
لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذکاء اشرف نے دوبارہ چارج سنبھالتے ہی گورننگ بورڈ کااجلاس طلب کرلیا،آج لاہورمیں ہونیوالے اجلاس میں کرکٹ کے معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے تمام اراکین کو چیئرمین پی سی بی کے بحال ہونے کے نوٹی فکیشن کے ساتھ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتادیاگیاتھا۔