19 جنوری ، 2014
لاس اینجلس… ہالی وڈ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز 2014 کی رنگارنگ تقریب میں امریکن ہسل کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا،20 ویں سالانہ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔بہترین فلم کا ایوارڈ”امریکن ہسل “ کے نام رہا۔آوٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس پر فلم کی کاسٹ کو سراہاگیا۔ بہترین اداکارہالی وڈاسٹار”میتھیو میک کونہے“ قرار پائے۔انھیں یہ ایوارڈ فلم ’ڈیلس بائرز کلب‘ میں ایڈز کے مریض کا کردار نبھانے پر دیا گیا۔میتھیو کو 86ویں آسکر کے لیے بھی فیورٹ کہاجارہا ہے ۔ کیٹ بلانچٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈفلم ’بلو جیزمِن‘ میں اداکاری کے لیے دیا گیا۔بہترین معاون اداکار ڈیلس بائیر کلب سے جیرڈ لی ٹو اور بہترین معاون اداکارہ 12 ائیرز آ سلیو سے لوپیٹا نیانگ کو دیا گیا۔