صحت و سائنس
19 جنوری ، 2014

پاکستان : سال کے پہلے چار پولیو کیسز رپورٹ،تعلق وزیرستان سے ہے

پاکستان : سال کے پہلے چار پولیو کیسز رپورٹ،تعلق وزیرستان سے ہے

اسلام آباد…رواں سال پاکستان میں پولیو کے پہلے چار نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔پولیو سے متاثرہونے والے چاروں بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کی ڈیڑھ سالہ صائمہ،14ماہ کی یاسمین اور آٹھ ماہ کی منیبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ڈیڑھ سالہ ملالہ بھی پولیو وائرس کا شکار بنی ہے۔ رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیوکے یہ پہلے چار کیسزہیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق متاثرہ چاروں بچوں کو پولیو ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :