20 جنوری ، 2014
کراچی…رواں سال کی پہلی قومی پولیو مہم سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی کی پندرہ یونین کو نسل میں شروع نہ ہوسکی۔ پچاس ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق رواں سال کی پہلی قومی پولیو مہم سیکورٹی خدشات کے باعث پندرہ یونین کونسل میں شروع نہیں کی گئی۔جن علاقوں میں پولیو مہم روکی گئی ہے ان میں گڈاپ،بلدیہ،بن قاسم کی یونین کو نسل شامل ہیں۔2014 کی پہلی انسداد پولیو مہم میں کراچی کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مہم میں 5900 موبائیل ،632 فیکسڈ اور 439 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائیں گئیں ہیں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کراچی کی 188 یونین کونسل میں تین روزہ مہم میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو اولین رجیح پر رکھا گیا ہے۔