پاکستان
21 جنوری ، 2014

ایسوسی ایشن نے پورے پاکستان میں پولیو مہم بند کردی

ایسوسی ایشن نے پورے پاکستان میں پولیو مہم بند کردی

.لاہور…کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل اور اغوا کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے پورے پاکستان میں پولیو مہم بند کردی ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ایسوسی ایشن پاکستان کی صدر رخسانہ انور نے یہ اعلان جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خبیر پختون خوا ، جنوبی و شمالی وزیرستان کے بعد اب کراچی میں بھی پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے۔رخسانہ انور نے کہا کہ پورے پاکستان میں پولیو ورکرز تب تک کام نہیں کریں گے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ دو سو روپے یومیہ پر کام کرنے والے پولیو ورکرز کو طالبان نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت خاموش ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کے قتل کے خلاف کل پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

مزید خبریں :