پاکستان
21 جنوری ، 2014

اصغرندیم سید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی،مقدمہ درج

اصغرندیم سید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی،مقدمہ درج

لاہور… لاہورمیں نامعلوم افراد نے معروف مصنف اور ڈرامہ نویس پروفیسر اصغرندیم سید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، اسپتال میں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ معروف ڈرامہ نویس پروفیسر اصغر ندیم رائیونڈ میں واقع نجی یونیورسٹی میں پڑھا کر اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے ان کی گاڑی کے سامنے آکر فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔اصغر ندیم سید کو ایک گولی بازو میں اورایک کمرکے قریب لگی ، انہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ نواب ٹاوٴن پولیس نے انسداد دہشتگردی اوراقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :