پاکستان
21 جنوری ، 2014

دہشتگرد وں کے حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے:وزیر اعظم

دہشتگرد وں کے حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے:وزیر اعظم

راولپنڈی… وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وں کے حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بنوں اور آر اے بازار راولپنڈی دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے بہتر کل کیلئے آج اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے انہیں بہترین طبی سہولتیں دینے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :