پاکستان
21 جنوری ، 2014

امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتاہے،امریکی سفیر

 امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتاہے،امریکی سفیر

فیصل آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتاہے۔ان کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور سیکیورٹی سے متعلق فیصلے بھی پاکستان کو خود کرنے ہیں۔یہ بات انہوں نے فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی میں لنکن کارنر کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں کہی۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان تعلیمی تبادلوں ،کاروبار اور پنجاب میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ تعلیمی شعبے میں امریکا کی جانب سے کتب ،رسائل اور انٹر نیٹ رابطوں سے متعلق مواد کی فراہمی کے لیے پاکستان میں پندرہ ریسورس سنٹر لنکن کارنر کے نام سے قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 13نے کام شروع کر دیا ہے،ایک سوال کے جواب میں رچرڈاولسن نے سیکیورٹی کو پاکستان کا اندرونی مسئلہ قراردیا۔

مزید خبریں :