21 جنوری ، 2014
پشاور…سرکاری ذرائع کے مطابق میرعلی میں فورسزکی کارروائی میں اہم طالبان کمانڈرعدنان رشید کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔طالبان نے عدنان رشید کی ہلاکت کی تردید کر دی ہے۔عدنان رشید دیگر دہشت گرد کارروائیوں کے علاوہ سابق صدر مشرف پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ عدنان رشید 2012 میں بنوں جیل حملے کے دوران فرار ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی کی کارروائی میں عدنان رشید کے اہل خانہ کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے عدنان رشیداوران کے اہلخانہ کی ہلاکت کی تردیدکردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عدنان رشیدزندہ ہے اور جنوبی وزیرستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہ رہا ہے۔