22 جنوری ، 2014
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے چارسدہ سر ڈھیری میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر صحت شوکت یوسف زئی کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی کا روایئوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔