پاکستان
22 جنوری ، 2014

چارسدہ دھماکا،شہید و زخمی اہلکاروں،عام شہریوں کیلئے معاوضے کا اعلان

چارسدہ دھماکا،شہید و زخمی اہلکاروں،عام شہریوں کیلئے معاوضے کا اعلان

پشاور… وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے چارسدہ سر ڈھیری بازار میں دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاکیلئے 30 لاکھ روپے فی کس اورزخمی شہریوں کیلئے دو ،دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے طالب علم کے ورثا کیلئے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہید پولیس جوانوں کے ورثا کو ان کی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک ایک فرد کو فوری روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :