22 جنوری ، 2014
پشاور …وفاقی وزیر مملکت عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یوآئی روز اول سے مذاکرات کی حامی ہے ہمارا موقف ہے کہ طاقت کے استعمال سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا ۔ پشاور میں پارٹی کے رہنما عبدالجلیل جان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیر مملکت عبدالغفور حید ری نے کہا کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ ہے اور وفاقی حکومت مذاکرات پر قائم ہے ۔عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کو مذاکرات کا ٹاسک دینے یامذاکراتی عمل سے ان کی علیحدگی کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو پشاور میں دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گاجس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں ۔