پاکستان
22 جنوری ، 2014

پشاور پولیس کی کھلی کچہری ،تاجروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

پشاور پولیس کی کھلی کچہری ،تاجروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

پشاور…پشاورپولیس نے تاجروں کے مسائل معلوم کرنے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ تاجروں نے اغوا ء کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا۔کھلی کچہری کا انعقاد تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن میں کیاگیا۔ ایس پی سٹی پشاور فیصل مختار نے تاجرو ں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر تاجروں نے مطالبہ کیاکہ قصہ خوانی اور خیبر بازار میں پولیس گشت میں اضافہ کیاجائے۔ جبکہ اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ ایس پی سٹی نے تاجرو ں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید خبریں :