پاکستان
22 جنوری ، 2014

جامعہ کراچی اور امریکی یونیورسٹی میں ریسرچ ایکس چینج پروگرام

جامعہ کراچی اور امریکی یونیورسٹی میں ریسرچ ایکس چینج پروگرام

.کراچی…جامعہ کراچی اور امریکا کی یونیورسٹی آف جارج میسن میں ریسرچ ایکس چینج پروگرام کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوگئے۔ پروگرام کے تحت جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کو امریکی یونیورسٹی میں تحقیق اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔کراچی یونی ورسٹی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈ مین اور امریکی یونیورسٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے ، ریسرچ پروگرام کے تحت کراچی یونیورسٹی کو تین سال میں ایک ملین ڈالر کی گرانٹ کے ذریعے طلبا اور اساتذہ کو جارج میسن یونیورسٹی میں تحقیق اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان میں تعلیم کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں :